Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو ڈرون دینے کی خبریں ’جھوٹ‘ پر مبنی ہیں: روس

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ماسکو نے تہران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں (فوٹو: اے ایف پی)
روس نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس ایران کو ڈرونز کی ترسیل مکمل کرنے کے قریب ہے ’جھوٹ‘ پر مبنی ہے۔
روس ایران کا قریبی اتحادی ہے تاہم اس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فروری میں ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد اس نے اپنے اس شراکت دار کو کوئی فوجی امداد فراہم کی ہو۔
جمعرات کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اے ایف پی کے سوال کے جواب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ’میڈیا کی جانب سے بہت سی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان پر توجہ نہ دیں۔‘
بدھ کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں فنانشل ٹائمز نے مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ روس تہران کو ڈرونز فراہم کرنے کے عمل میں ہے اور یہ ترسیل مارچ کے اختتام تک مکمل کر لی جائے گی۔
اس سے قبل رواں ماہ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ماسکو نے تہران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں جن میں خطے میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کے مقامات بھی شامل تھے۔

شیئر: