ایران نے اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسک نیوز ویب سائٹ سپاہ پر جاری ایک بیان کے مطابق ’حملے میں علی رضا تنگسیری شدید زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ ‘
خیال رہے کہ اسرائیل نے چند دن پہلے انھیں ایک حملے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔