Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں حکومت تبدیل ہو گئی، جلد معاہدہ طے پانے کی امید ہے: صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جزیرہ خارگ پر ’بڑی آسانی سے‘ قبضہ کیا جا سکتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں حکومت کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے اس بات کا یقین بھی دلایا کہ وہ ’ایرانیوں کے ساتھ معاہدہ‘ بھی کر لیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہم ان (ایران) کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے اور مجھے اس بارے میں کافی یقین بھی ہے، لیکن ہم نے وہاں کی حکومت کو تبدیل کر دیا ہے۔‘
اسی طرح اتوار کو فائنینشل ٹائمز میں شائع ہونے والے انٹرویو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’ایران کے تیل کو قبضے میں لیں‘ جبکہ اس کے تیل کے اہم برآمدی مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا بہت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔‘
جزیرہ خارگ ایران کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور ملک کے لیے بہت اہم ٹرمینل ہے جبکہ ایران کے خلاف زمینی کارروائی کے حوالے سے بھی پینٹاگون اس پر نظر رکھتا ہے تاہم دوسری جانب امریکی حکام یہ اصرار بھی کر رہے ہیں کہ مکمل حملے سے گریز کیا جائے گا۔
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ اس جزیرے پر ایران کی دفاعی پوزیشن کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس کے پاس کوئی دفاع ہے، ہم اس کو بہت آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘

شیئر: