Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی ریکارڈ آمد، درعیہ سیزن 26/25 اختتام پذیر

نومبر 2025 میں شروع ہونے والا درعیہ سیزن 25/26 مارچ کے آخر میں اختتام پذیر ہو گیا، جس نے سیاحوں کو درعیہ کے تاریخی علاقوں میں پانچ ماہ پر محیط ثقافتی اور سیاحتی تجربہ فراہم کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس سیزن میں مملکت اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح آئے جو ثقافتی معیشت اور سیاحتی شعبے کو مضبوط کرنے کی بڑی کوششوں کا ثبوت ہے۔
اس سیزن میں ثقافتی، تفریحی اور ادبی پروگرام شامل کیے گئے جس سے درعیہ کی قدیم تاریخ کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔
ان سب میں نمایاں پروگرام البجیری ڈسٹرکٹ میں درعیہ سٹوری ٹیلنگ فیسٹیول تھا جس نے دنیا بھر سے لکھاریوں اور دانشوروں کو ایک جگہ اکھٹا کیا۔
اس سال کا سوق الموسم ایڈیشن بھی خاص رہا جہاں جاپان اور کیوٹو کے کلچر کا جشن منایا گیا جو سعودی عرب اور جاپان کے درمیان سفارت کاری کی 70ویں سالگرہ تھی۔ اس حوالے سے مارکیٹ میں دونوں ثقافتوں کی چیزیں رکھی گئیں۔
وادی سفر میں سعد الوادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے قدرتی اور کھلے ماحول میں سعودی آرٹس کو موسیقی کی شاموں کے ساتھ منایا گیا۔ اس کے علاوہ یونیسکو میں شامل الطریف ڈسٹرکٹ کے ھل القصور پروگرام نے وزیٹرز کو پہلی سعودی ریاست کے تاریخی محلات بھی دکھائے۔

اس سیزن میں نجدی طرز تعمیر کی بھی جھلک نمایاں رہی۔ مجموعی طور پر درعیہ سیزن 26/25 نےاپنی عالمی ثقافتی پوزیشن کو مضبوط کیا اور سعودی وژن 2030 کی ترجمانی کی جس کے اہداف قومی شناخت کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا جبکہ دنیا بھر سے سیاحوں کو لانا ہے۔

 

شیئر: