Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا دوبارہ آغاز

پاکستان اورافغانستان کے تعلقات گذشتہ کئی ماہ سے کشیدہ ہیں: فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق چین میں پاکستان اور افغان طالبان نے دوبارہ بات چیت شروع کی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چین پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان دیرپا جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 
پاکستان کے دو حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بات چیت شمالی چین کے شہر اورمچی میں شروع ہوئی ہے۔
چین نے اس پیش رفت پر کوئی بیان نہیں دیا ہے جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ 
خیال رہے کہ سرحد پر مسلسل کشیدگی کے بعد پاکستانی حکام کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد افغانستان میں ’آپریشن غضب للحق‘ کا آغاز 26 فروری کی شب کیا گیا تھا۔
پاکستان نے اس آپریشن کے دوران  افغانستان پر متعدد فضائی حملہ کیے اور دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں طالبان حکومت کی ان عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
آپریشن شروع کرنے کے بارے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ اکتوبر 2025 سے افغانستان کی جانب سے بارڈر پر مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں اور پاکستان کے پاس افغانستان کے خلاف آپریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔
18 مارچ کو پاکستان نے آپریشن کو عارضی طور روکنے کا اعلان کیا تھا۔

 

شیئر: