Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانیوں کے رہائشی سٹیٹس میں تبدیلی کی خبریں ’غلط‘ ہیں: اماراتی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی کمیونٹی ملک کے سماجی ڈھانچے کا ایک محترم اور قابل تعریف حصہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ملک میں ایرانی باشندوں کے رہائشی سٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو ’غلط‘ قرار دیا ہے۔
بعض رپورٹس میں ویزے منسوخ کیے جانے کے دعوے بھی شامل تھے۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کمیونٹی ملک کے سماجی ڈھانچے کا ایک محترم اور قابل تعریف حصہ ہے۔
بیان کے مطابق ادارہ جاتی قواعد و ضوابط، منظور شدہ طریقہ کار اور فریم ورک کے تحت بغیر کسی استثنیٰ کے تمام رہائشیوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے۔
وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران ان 200 سے زائد ممالک میں سے ایک ہے جس کے شہری متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں اور ملک کے متنوع اور کھلے ماحول میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
بیان کے مطابق ’متحدہ عرب امارات قانون کی حکمرانی، رہائشیوں کے تحفظ، رواداری اور بقائے باہمی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔‘
متحدہ عرب امارات خطے کے ان ممالک میں سے ایک ہے جن کو ایرانی جارحیت کا سامنا ہے جس کا سلسلہ 28 فروری کو ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں سے چھڑنے والی والی جنگ کے ساتھ شروع ہوا۔

شیئر: