Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے پر عدم کارروائی کا الزام

محمد سلامی نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کے حملے کسی فعال ری ایکٹر سے تابکاری کے مواد کے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے نام ایک خط میں کہا ہےکہ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے کی عدم کارروائی جوہری تنصیبات کے خلاف جارحیت کو ’حوصلہ دیتی ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق محمد اسلامی نے پیر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایران کا واحد فعال جوہری بجلی گھر بوشہر اب تک چار مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ چار اپریل کو اس کے قریب ہونے والے حالیہ حملے میں سکیورٹی عملے کا ایک رکن ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کے حملے کسی فعال ری ایکٹر سے تابکاری کے مواد کے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے انسانوں، ماحول اور پڑوسی ممالک کے لیے ’ناقابلِ تلافی نتائج‘ہو سکتے ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ادارے کی ’فیصلہ کن اقدام کی کمی‘ پر تنقید کی، اور کہا کہ محض تشویش کے اظہار کافی نہیں بلکہ یہ مزید حملوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

شیئر: