Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے آسمان پر خوبصورت بادلوں کے ڈیرے

بادل بننے کا یہ سلسلہ آنے والے کچھ دنوں تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ کے آسمان پر روئی جیسے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس نے معتدل درجہ حرارت اور ٹھنڈی ہواؤں کے ملاپ سے شہر کو ایک منفرد رنگ دے دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مقدس شہر میں پچھلے چند گھنٹوں سے روئی جیسے بادل کہیں ہلکے تو کہیں گہرے موجود ہیں جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو رہا ہے اور گرمی سے نجات مل رہی ہے۔
پیشگوئی کی گئی ہے کہ بادل بننے کا یہ سلسلہ آنے والے کچھ دنوں تک جاری رہے گا اور اس دوران موسم بھی معتدل رہے گا۔

 

شیئر: