Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس اے ایم سی کانفرنس کے دوسرے دن میڈیا ٹرانسفورمیشن کے لیے خصوصی سیشنز

پروگرام کے دوسرے دن چھ سیشن منعقد ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایسوسی ایشن فار میڈیا اینڈ کمونیکیشن (ایس اے ایم سی) کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے منعقد کی گئی 10ویں انٹرنیشنل کانفرنس کے دوسرے دن خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر بحث ہوئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس کانفرنس کو ایسے وقت میں منقعد کیا جا رہا ہے جب 2026 کو مصنوعی ذہانت کا سال قرار دیا گیا ہے۔
پروگرام کے دوسرے دن چھ سیشن منعقد ہوئے جن میں میڈیا اور کمونیکیشن کے ماہرین نے شرکت کی۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ آے آئی ٹیکنالوجیز نے میڈیا پروڈکشن کے ماحول کو آٹومیشن، بِگ ڈیٹا اینلیسس اور کونٹنیٹ پرسنلائزیشن کے تحت بدلا ہے۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ان تبدیلیوں کی وجہ سے میڈیا کے اداروں کو نئے بزنس ماڈل اپنانا پڑے اور ڈیٹا کی تصدیق، ڈیٹا مینیجمنٹ اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانا پڑا۔
سپیکرز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سعودی میڈیا کا انحصار جدید میڈیا ایجوکیشن اور مقامی صلاحیتوں کو نکھارنے پر ہوگا جو وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور عالمی میڈیا کے منظرنامے پر مملکت کی موجودگی کو مضبوط کرتا ہے۔

 

شیئر: