سعودی گریجویٹس کو با اختیار بنانے کے لیے ’فنانشل سیکٹر گیٹ وے‘ انیشیٹیو کا آغاز
جمعرات 9 اپریل 2026 19:57
فنانشل اکیڈمی کی جانب سے مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فنانشل اکیڈمی نے ’کیریئر سٹیپ‘ ایگزیبیشن کے موقع پر’فنانشل سیکٹر گیٹ وے‘ انیشیٹیو کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ یونیورسٹی کے طلبا اور نئے گریجویٹس کو با اختیار بنانے اور فنانشل جاب مارکیٹ میں داخلے کے لیے تیاری بڑھانے کے لیے سٹرٹیجک سمت کا حصہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد تعلیمی نتائج کو ایک انٹر ایکٹو پلیٹ فارم کے ذریعے سیکٹر کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، جو مختلفف تربیتی اور قابلیت کے پروگراموں کی ایک رینج پیش کرتا ہے۔
ان میں پروفیشنل سرٹیفیکیشنز کی تیاری، پریکٹیکل اینڈ سوفٹ سکلز کی ترقی اور تعلیمی مواد کی فراہمی شامل ہے، جو مالیاتی شعبے میں ملازمتوں کی نوعیت اور کیرئیر پاتھ کو سمجھنے کے لیے معاون ہے۔
فنانشل سیکٹر گیٹ وے، طلبا کو ایک مربوط تجربہ فراہم کرتا ہے، جس کے تحت اس شعبے کے ماہرین اور پریکٹیشنرز کے ساتھ براہ راست رابطے کو بڑھاتے ہوئے بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی شعبوں کے مسائل اور ان کے حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

فنانشل اکیڈمی کی جانب سے مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مختلف موضوعات جن میں پیشہ ورانہ مہارت، کسٹمرسروسز، مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا تجزیہ کرنا نیز لیبر لاز اور کارکنوں کے حقوق و فرائض کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔
