Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فوج کا دستہ اور لڑاکا طیارے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئے: سعودی وزارت دفاع

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔
سنیچر کو وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان کے مطابق یہ آمد دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی دستے میں پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور آپریشنل تیاری کی سطح کو مزید بہتر بنانا ہے۔
​پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ایک پر پوسٹ میں بتایا کہ ’سعودی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔‘
ان نے لکھا کہ ’پاکستانی فوجی دستہ پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ عسکری ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور آپریشنل تیاری کی سطح کو بلند کرنا، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔‘ 

شیئر: