Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات اور ایران کا پہلا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

امارات کے نائب صدر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے بات چیت کی ہے ( فوٹو: وام)

متحدہ عرب امارات اور ایران کے سینیئر حکام نے بدھ کو کشیدگی میں کمی پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔
امریکہ، ایران جنگ کے آغاز پر دونوں ملکوں کے  تعلقات خراب ہونے کے بعد اعلی سطح  پر یہ پہلا رابطہ ہے۔
وام کے مطابق امارات کے نائب صدر اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے  ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
رابطے میں خطے کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ مشرق وسطی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے امارات اور دیگر خلیجی ملکوں پر حملوں کے بعد امارات نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے چین کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جامع شراکت داری کو ترجیحی شعبوں میں مزید فروغ دینا اور اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو آگے بڑھانا تھا۔
 شیخ خالد بن محمد بن زاید نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: