Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026 کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان، پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کا استعمال

اس سال مذہبی پیغام کو 60 زبانوں دنیا تک پہنچایا جائے گاِ۔۔(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی دینی امور کی جنرل پریزیڈینسی نے حج 1447 ہجری (2026) کے لیے آپریشنل پلان جاری کردیا۔
آپریشنل پلان میں 150 سے زائد مختلف انیشیٹیو شامل ہیں۔ اس سال مذہبی پیغام کو 60 زبانوں دنیا تک پہنچایا جائے گاِ۔
عاجل نیوز اور الاخباریہ کے مطابق حرمین کے ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں آپرشنل پلان کے بارے میں بتایا کہ’ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو آگاہی کے ساتھ مختلف دینی خدمات پیش کی جائیں گی۔‘
انہوں نے کہا ’عازمین کی خدمت، ان کی رہنمائی اور چوبیس گھنٹے ان کے استفسارات کے جواب دینے کے لیے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘
’جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے حرمین شریفین سے اعتدال پسندی ومیانہ روی کا پیغام کو پہنچایا جائے گا۔‘
انہوں نے بتایا’ حج 1447 ہجری کا آپریشنل پلان میں معیاری آگاہی پروگراموں کو مربوط نظام کے ذریعے زائرین کے مذہبی اور فکری تجربے کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔‘
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ عازمین حج کو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کر یں گے۔‘

علاوہ ازیں دینی امور کے مشیر انجینئراسامہ بن عبدالعزیز الزامل نے آپریشنل پلان کے حوالے سے بتایا ’منصوبے کے مطابق انتہائی منظم انداز میں دروس اور استفسارات کے جوابات دیے جائیں گے۔ قرآنی حلقوں کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے گا۔‘
 ادارے میں میڈیا اور کمیونیکیشن سپروائزر ڈاکٹر سالم بن علی عریجہ نے میانہ روی و اعتدال پسندی کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے کردار کو سراہا۔

 

شیئر: