Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سپورٹس انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر

تین روز تک جاری رہنے والے اس فورم میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں سپورٹس انویسٹمنٹ فورم (ایس آئی ایف) اختتام پذیر ہوگیا جہاں دنیا بھر سے سرمایہ کاری اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فورم نے کھیلوں کی سرمایہ کاری کے مستقبل پر بات چیت کرنے اور اعلیٰ معیار کی شراکت داریاں اور مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔
تین روز تک جاری رہنے والے اس فورم میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں سٹریٹیجک سیشنز، ورک شاپس، سرمایہ کاری کی نمائش، معاہدوں کے لیے مختص ایک پلیٹ فارم اور سینیئر سرمایہ کاروں کے لیے ایلیٹ بزنس کلب تاکہ وہ شراکت داریاں قائم کر سکیں۔
اس فورم میں گلوبل سپورٹس انویسٹمنٹ، انٹرنیشنل پارٹنرشپس، ٹیکنالوجی، سپورٹس ٹورازم، فنانسنگ اور خواتین کی کھیلوں میں سرمایہ کاری جیسی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔
فورم کے تیسرے اور آخری دن پینل نے کھیلوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور اس شعبے میں اُن کے کردار کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی۔

 

شیئر: