’خوف بمقابلہ دلیری‘، سوشل میڈیا پر خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کا موازنہ کیوں؟
جمعہ 24 اپریل 2026 15:59
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اگر آپ نے آج سوشل میڈیا، خاص کر ایکس دیکھا ہو تو آپ نے سوچا ضرور ہوگا کہ اچانک سے انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کیوں ٹرینڈ کر رہے ہیں؟
ابھی دو روز قبل ہی پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر برسی منائی گئی جس کے بعد آپریشن سندور بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔
جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پر اچانک انڈین وزیر دفاع ٹرینڈ کرتے نظر آئے اور جب وجہ تلاش کی گئی تو وہ ان کی ایک وائرل ویڈیو تھی۔
اس ویڈیو میں دکھایا یہ گیا کہ راج ناتھ سنگ جرمنی کے دورے پر ہیں اور کیل شہر کے ایک شپ یارڈ میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ آبدوز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر جرمنی کے وزیر دفاع بارس پسٹوریس پہلے آبدوز میں داخل ہوئے اور پھر انڈین وزیر دفاع بھی آگے بڑھے۔
راج ناتھ سنگھ جیسے ہی آبدوز میں داخل ہونے لگے تو بظاہر ایسا لگا کہ ان کا پاؤں پھسلا ہے اور وہ آبدوز کی اندرونی سیڑھی کو ہاتھوں میں تھامے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔
اس ہی دوران آس پاس موجود عملہ حرکت میں آیا اور وزیر دفاع کی مدد کرنے لگے۔
یہ ویڈیو 22 اپریل کو منظر عام پر آئی تھی جب انڈین وزیر دفاع جرمنی کے دورے پر تھے اور اس دوران جرمنی کی یو 34 آبدوز کا مشاہدہ کر رہے تھے۔
بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی، اس وائرل ویڈیو کے بعد پاکستان میں صارفین انڈین وزیر دفاع کا مقابلہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ خواجہ آصف بمقابلہ راج ناتھ سنگ، کون ہاوی فیصلہ کریں۔ ایک طرف صرف بیان بازی ہے اور دوسری طرف حقیقت۔

زردان سنگزی نے لکھا 'خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کا فرق۔'

پاکستان آئی نامی اکاؤنٹ نے لکھا ' راج ناتھ سنگھ سخت بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر اصل امتحان اس بات میں ہے کہ رہنما دباؤ کے وقت خود کو کیسے سنبھالتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف تجربے اور عزم پر مبنی پُرسکون، ثابت قدم اور بے خوف انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔'