Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی عازمین حج کے پہلے گروپ کا جدیدہ عرعر بارڈر کراسنگ پر استقبال

ادارے عازمین کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
اتوار کو حدود شمالیہ میں واقع جدیدہ عرعر بارڈر کراسنگ پر عراق سے حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین حج کے پہلے گروپ کا استقبال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عراقی عازمین حج کا استقبال حدود شمالیہ ریجن بارڈر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز کی نگرانی میں کیا گیا۔
عازمین حج کے داخلے کے معاملات کراسنگ پر متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے متنوع خدمات فراہم کرنے کے باعث نہایت آسانی اور تیزی سے مکمل ہوئے جبکہ عازمین کی نقل و حرکت اور پراسیس تیزی سے ہوا۔
ادارے عازمین کو صحت، سکیورٹی اور آرگنائزیشنل سروسز، ٹرانسپورٹ اور لوجسٹکس کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
یہ تمام کوششیں مملکت کی دانشمندانہ قیادت کی ان ہدایات پر عمل درآمد کا حصہ ہیں جن کا مقصد عازمین کو مکمل ذہنی سکون اور آسانی سے عبادات کرنے کے قابل بنانا ہے۔ 

 

شیئر: