Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: ’ہیریٹج آف نیشنز‘ فیسٹیول میں 90 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی

کنگ خالد کلچر سینٹر بریدہ میں فیسٹیول 6 روز تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’تراث الشعوب‘ ہیریٹج آف نیشنز فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد کلچر سینٹر بریدہ میں فیسٹیول چھ روز تک جاری رہے گا جس میں مختلف مقامی اداروں کے ساتھ 90 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
فیسٹیول کا مقصد مختلف اقوام کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا،علمی و تہذیبی تبادلے کو فروغ دینا اور ایسی سرگرمیاں پیش کرنا ہے جو دنیا کی مختلف تہذیبوں، روایات اور لوک فنون کی عکاسی کریں۔
فیسٹیول میں بین الاقوامی پویلینز کے علاوہ سعودی پویلین میں پہلی، دوسری اور تیسری سعودی ریاست سے متعلق خصوصی شوز پیش کیے جائیں گے۔
مختلف ممالک کی ثقافتی اور تہذیبی جھلکیاں، لوک رقص، ثقافتی شوز، مختلف ممالک کے تفریحی و دیگر پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

دیگر سرگرمیوں میں یوم قہوہ، ٹی ڈے، دستکاریوں کی نمائش، روایتی پکوانوں کے سٹالز، چلڈرن تھیٹر، کلاسک گاڑیوں کی نمائش، حنوت شدہ جانوروں کے ماڈلز،  فالکنری اور مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔
قصیم یونیورسٹی کے مطابق فیسٹیول کا انعقاد ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ، عوامی شعور میں اضافے اور تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
واضح رہے ’تراث الشعوب‘ فیسٹیول کا شمار علاقے کی ثقافتی تقریبات میں ہوتا ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد میں وزیٹرز اور بین الاقوامی ثقافتوں میں دلچسپی رکھنے والے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

 

شیئر: