Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عازمین حج کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کلاوڈ کمیونیکیشن سسٹم

یہ اقدام دینی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عازمین حج سے رابطے اور ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کلاوڈ کمیونیکیشن سسٹم کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام ادارہ امور حرمین کی جانب سے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے اور دینی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کلاوڈ سسٹم ایک مربوط تکنیکی نظام ہے، جس کے ذریعے موصول ہونے والی کالز خود کارطریقے سے شیوخ کے فون پر منتقل ہو جاتی ہے، اس سسٹم کے ذریعے وقت کی بچت ہوتی ہے اور مسجد الحرام میں ازدحام بھی نہیں ہوتا۔
 کلاوڈ کمیونیکیشن سسٹم انتہائی جدید ہے، جس کے ذریعے موصول ہونے والی کالز فوری اور درست طور پر متعلقہ ادارے یا شخص تک پہنچ جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مسجد الحرام میں سوالات کے جوابات دینے والے سیکشن میں بھی کال منتقل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا’ ٹیلی فونک رابطے کے لیے متعارف کیا جانے والا یہ نظام عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لیے ہے تاکہ زائرین حرمین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔
کلاوڈ کمیونیکیشن سسٹم کا یونیفائیڈ نمبر 8001222100 ہے جو 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتا ہے، اس نمبر پر کال کرکے اپنے مسئلے کو بیان اور ان کے جوابات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 

شیئر: