Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الودیعہ بارڈر پر یمن سے آنے والے عازمین کے داخلے کا عمل تیز

عازمین کے سفر کا آغاز ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
الودیعہ بارڈر کراسنگ پر مربوط سروسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جمہوریہ یمن سے آنے والے عازمین حج کے داخلے کے طریقہ کار کو تیزی اور آسانی سے ممکن بنایا گیا جہاں اداروں نے منظم انداز میں کام کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عازمین کے سفر کا آغاز ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر ہوا جہاں انہیں صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور ضروری ادوایات اور ویکسین مہیا کی گئیں۔
اس کے بعد عازمین پاسپورٹ کنٹرول کی جانب گئے جہاں کارروائی کچھ ہی منٹوں میں جدید آلات اور سٹاف کی تیزی کی وجہ سے مکمل ہوگئی۔
کراسنگ پر کسٹم حکام نے عازمین کی بسوں کے لیے لین مختص کی ہوئی ہے جبکہ کارروائی کو تیز کرنے کے لیے ایکس رے سکریننگ کی جاتی ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی بھی آپریشنل کاموں اور عازمین کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سروسز میں تیزی کے لیے تعاون کر رہی ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے عازمین کو آگاہی مہم، ایمرجنسی میڈیکل اور انسانی بنیاد پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

الودیعہ میں ’پلگرمز سٹی‘ میں قیام و طعام اور استقبالیہ کی سروسز بھی موجود ہیں جو عازمین کی مقدس مقامات تک روانگی تک جاری ہیں۔

 

شیئر: