Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانز فلم فیسٹول: ایشوریا رائے کو دیکھ کر ابھیشیک بچن کی ’آنکھیں کھلی کی کھلی کیوں رہ گئیں؟

ایشوریا رائے نے 2002 میں کانز میں اپنا ڈیبیو کیا تھا (فوٹو: انسٹاگرام)
مشہور بالی وُڈ ایکٹرس ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں اپنی خوبصورتی اور سٹائل سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق 79ویں کانز فلم فیسٹیول میں ان کے شاندار انداز کے چرچے ہر طرف ہیں، جبکہ اسی دوران ابھیشیک بچن کی ایک پرانی پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے۔
یہ سوشل میڈیا پوسٹ سنہ 2014 کے 67 ویں کانز فلم فیسٹیول کی ہے، جب ایشوریا رائے ریڈ کارپٹ پر رابرٹو کیوالی کے خوبصورت سٹریپ لیس فش ٹیل گاؤن میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
اس وقت ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’تقریباً 52 گھنٹے سے سویا نہیں تھا، آنکھیں بند ہو رہی تھی، لیکن پھر مسز کو اس انداز میں دیکھا تو آنکھیں دوبارہ کھل گئیں۔‘
ابھیشیک کے اس محبت بھرے تبصرے نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے اور آج ایک بار پھر یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ایشوریا رائے نے کانز میں اپنا ڈیبیو سنہ 2002 میں فلم ’دیوداس‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا، جہاں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی بھی موجود تھے۔
اس سال بھی ایشوریا نے اپنی دلکش شخصیت سے مداحوں کو متاثر کیا تھا۔ پہلے روز انہوں نے امیت اگروال کا نیلا گاؤن زیب تن کیا، جبکہ بعد ازاں گلابی رنگ کے سوفی کوچر گاؤن میں ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
دوسری جانب گزشتہ برس ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب دونوں نے ایک تقریب میں الگ الگ شرکت کی تھی۔
بعد ازاں ابھیشیک کی جانب سے ’گری ڈائیورس‘ سے متعلق ایک پوسٹ لائیک کرنے پر بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم ایشوریا نے گزشتہ کانز میں سندور لگا کر ان افواہوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی تھی۔
حالیہ مہینوں میں یہ جوڑی کئی تقریبات میں ایک ساتھ بھی نظر آئی، جس سے مداحوں کو امید ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

شیئر: