Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی: سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں پر جرمانے

سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے اجازت نامے کے بغیر 34 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش پر 5 غیر ملکیوں اور 5 شہریوں کو حج ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز، خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد اور پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔
سزاؤں میں قید، ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور تشہیر شامل ہے۔ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ، غیرملکیوں کی بے دخلی اور سزا پوری ہونے کے بعد 10 سال تک مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔
 خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
وزارت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں پر زور دیا کہ وہ حج  قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

 

شیئر: