القدیہ سٹی: ایک غیر معمولی تفریحی مقام اور ناقابل فراموش تجربہ
القدیہ سٹی کا منصوبہ جدید ٹیکنالوجی اور ایڈونچر پر مبنی تفریح کو یکجا کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انٹرٹینمنٹ، سپورٹس اور کلچر کا سب سے بڑا مرکز القدیہ سٹی ایک غیر معمولی تفریحی مقام ہے جو یہاں آنے والوں کو ناقابل فراموش اور منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی اور ایڈونچر پر مبنی تفریح کو یکجا کرتا ہے۔ سکس فلیگ قدیہ اور واٹر پارک اکواریبیا تفریح اور ایڈونچر کا نیا عالمی معیار قائم کر رہے ہیں۔
القدیہ سٹی کو مملکت کو دنیا کی دس سرفہرست معیشتوں میں شامل کرنے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واٹر تھیم پارک ’اکواریبیا‘ میں مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کی وسیع رینج شامل ہے جن میں ہائی سپیڈ واٹر کوسٹر، ریکارڈ بریکنگ سلائیڈذ، سرفنگ پیکجز اور بڑے ویو پولز کے علاوہ فیملی کے لیے دیگر تفریحی مقامات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خطے کی پہلی انڈر واٹر ایڈونچر رائیڈ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں مکمل طور پر پانی کے اندر چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
سکس فلیگز تھیم پارک میں دنیا کی سب سے تیز، بلند اور طویل ترین رولر کوسٹر، ریٹلر اور سپٹ فائر بھی موجود ہے۔

القدیہ سٹی کو دنیا کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ، فیسٹیول، کنسرٹ اور ثقافی تقریبات کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ریاض شہر سے 40 منٹ کی مسافت پر طویق پہاڑ کے قلب میں واقع اس متحرک شہر میں تفریح، سپورٹس اور ثقافتی تجربات کو ایک منفرد انداز میں یکجا کیا گیا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
