Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیے

ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان ترکیہ کے وزیرِ انصاف اکِن گُرلک نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’یہ وارنٹ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ایک بحری قافلے کو روکنے کے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔‘ 
ترکیہ اس سے قبل بھی غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیل کے دیگر اعلٰی حکام کے خلاف ’نسل کشی‘ کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کر چکا ہے۔ 

شیئر: