Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان تیسری مرتبہ سہرا سجانے کو تیار، اہلیہ کون ہیں؟

عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپریٹ کے ساتھ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کے سُپرسٹار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے نام سے مشہور عامر خان رواں برس تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ 
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ اپنی گرل فرینڈ گوری سپریٹ کے ساتھ 5 جولائی کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری سپریٹ 25 برس قبل ایک دوسرے سے ملے تھے، تاہم اس کے بعد ان کی دوبارہ ملاقات 2024 کے آغاز میں بنگلورو میں اداکار کی کزن نزہت خان کے ذریعے ہوئی۔
دونوں گذشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں جبکہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ بھی رہے ہیں۔ 
عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر میڈیا کے سامنے باضابطہ طور پر گوری سپریٹ کو اپنی ’پارٹنر‘ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔
’گوری اور میں 25 برس قبل ملے تھے اور اب ہم پارٹنرز ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور کمٹڈ ہیں۔ ہم کچھ عرصے سے ریلیشن میں ہیں۔‘
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں۔ میں انہیں ہر روز گانا سناتا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی فلم ’لگان‘ کے کردار ’بھون‘ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا، ’بھون کو اپنی گوری مل گئی۔‘
عامر خان نے اس موقعے پر اپنی گرل فرینڈ گوری کے لیے گانا ’کبھی کبھی میرے دل میں‘ کی چند سطریں بھی گائیں۔
 گوری سپریٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عامر خان کے خاندان نے کھلے دِل سے میرا استقبال کیا اور سب کا میرے ساتھ سلوک بہت اچھا ہے۔‘

عامر خان نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)

عامر خان کا شادی سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں شادی مجھ پر جچتی ہے یا نہیں، البتہ میرے بچے بہت خوش ہیں۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔‘
گوری سپریٹ اس سے قبل بنگلورو میں ایک سیلون چین کے ساتھ کام کرتی تھیں، تاہم اب وہ عامر خان پروڈکشن کے ساتھ منسلک ہیں۔
ایک انٹرویو میں بالی وڈ کے سُپرسٹار عامر خان نے کہا تھا کہ وہ گوری کے ساتھ خود کو ’پُرسکون‘ محسوس کرتے ہیں۔
عامر خان نے اس سے قبل فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا آزاد راؤ خان ہے۔ یہ شادی 2005 سے 2021 تک 16 برس قائم رہی۔
اُن کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی جو 2001 تک برقرار رہی، رینا دتہ سے اُن کے دو بچے آئرہ خان اور اداکار جنید خان ہیں۔
عامر خان کی ہونے والی اہلیہ گوری سپریٹ کی ان سے قبل بھی ایک شادی ہو چکی ہے جس سے اُن کا ایک بیٹا ہے۔

شیئر: