Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہتر حفاظتی انتظامات کے ساتھ جدہ کے ساحل موسمِ گرما کے لیے تیار

تفریحی مقامات کی تیاری میں سیاحوں کی حفاظت اور آپریشنز کے لیے جامع منصوبہ بنایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
بلدیہ جدہ نے اِس برس موسمِ گرما کے سیزن کے لیے ساحلوں اور پانی کے کنارے نئے تفریحی مقامات تیار کیے ہیں جن کی تعداد 12 ہے۔
اِن تفریحی مقامات کی تیاری میں سیاحوں کی حفاظت اور آپریشنز کے لیے جامع منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے 66 لائف گارڈ اور 34 سپروائزر ہوں گے تاکہ حفاظتی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور ساحلوں پر تفریح کے لیے ضابطوں کی مکمل تعمیل ہو سکے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بلدیہ جدہ روزانہ کی بنیاد پر اِن تفریحی مقامات کی نگرانی کرتی رہے گی تاکہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاری اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔  
اِس پیش بندی کی ایک وجہ یہ بھی کہ ہے بلدیہ کو توقع ہے کہ حج سیزن کے بعد اور تعطیلات کے دوران، پانی کے کنارے تفریحی مقامات اور ساحلوں پر زیادہ رش ہوگا۔
بلدیہ نے تفریح کی غرض سے ساحلوں کو جانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظی ہدایات پر عمل کریں، صرف طلوع اور غروبِ آفتاب کے اوقات کے دوران تیراکی کریں، تیراکی کے لیے مختص مقامات کے اندر محدود رہیں، لائف گارڈز کی بات سنیں اور بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

ان کوششوں سے بلدیہ کے ان مقاصد کو تعاون ملے گا جن کے تحت زندگی کی کوالٹی، سمندری تحفظ اور جدہ کے ساحل پر واقع تفریحی مقامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

شیئر: