Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026: میچز بڑی سکرینوں پر دکھانے کے لیے العلا میں خصوصی مقامات مختص

میچ دیکھنے کے اس تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہاں رہائش کے کئی انتظامات موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
العلا گورنریٹ نے مقامی شہریوں اور سیاحوں کے لیے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کئی اوپن ایئر فین زونز تیار کر دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام انٹرنیشنل فٹبال کے جوش و خروش کو ریجن کی قدرتی خوبصورتی اور منفرد چٹانوں کے ساتھ جوڑتا ہے جبکہ اس کا مقصد موسم گرما میں آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔
فینز یہاں سعودی نیشنل ٹیم کے تمام میچز سمیت دیگر اہم انٹرنیشنل، عرب اور خلیج ممالک کی ٹیموں کے میچ کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ گرمیوں میں ٹورنامنٹ کی ٹائمنگ نے العلا کا معیار مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ اب شائقین اس عالمی کھیلوں کے میلے کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ شام کے خوشگوار وقت میں یہاں کے تاریخی مقامات کی سیر اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
میچ دیکھنے کے اس تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہاں رہائش کے کئی انتظامات موجود ہیں جن میں لگژری ریزوٹ اور صحرا میں رہائش گاہوں سمیت العلا کے پرانے ٹاؤن میں واقع تاریخی اور ثقافتی ہوٹل شامل ہیں۔

یہ باہم مربوط سہولیات خطے کی سیاحت اور تفریحی شعبے کو وسعت دینے کی حکمتِ عملی کو مضبوط بناتی ہیں اور العلا کو سال بھر سیاحوں کی پسندیدہ منزل کے طور پر نمایاں کرتی ہیں۔

 

شیئر: