Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی سارہ کی سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی وزیر زراعت سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے روس کی انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی (فوٹو: ایکس انٹ ڈی سی او آر جی)
انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت بندر نے 2026 سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنومک فورم کے دوران روسی وزیر برائے زراعت اوکسانا لت سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے روس کی انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی سطح پر کھجور کے شعبے کی ترقی اور اس سے جڑے کاروباری نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
شہزادی سارہ نے روسی وفد کو کونسل کے مستقبل کے اہداف، ترجیحات اور ان منصوبوں کے بارے میں بتایا جو رکن ممالک اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے چلائے جا رہے ہیں تاکہ اس شعبے کی معاشی قدر کو بڑھایا جا سکے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے۔

 

شیئر: