راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے چار اہلکار جان سے گئے: کشمیر پولیس
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے مطابق راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ’شرپسندوں کی فائرنگ‘ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار جان سےگئے۔
ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اورسکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی جی پولیس نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ’شرپسندوں‘ کی فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے منصوبہ بندی کےساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
