Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستانہ میچ میں سعودی عرب نے پورٹو ریکو کو 0-3 سے ہرا دیا

ایکواڈور سے 1-2 سے ہارنے کے بعد اس جیت نے سعودی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی/گیٹی امیجز)
سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل دوستانہ میچ میں پورٹو ریکو کو 0-3 سے ہرا دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ میچ موسم کی خرابی کے باعث دو گھنٹوں تک ملتوی رہا جبکہ سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم  کے نئے کوچ جورجیوس دونیس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی امریکہ میں ورلڈ کپ سے ٹیم کی قبل پہلی جیت ہے۔
میچ 21ویں منٹ میں طوفانی بارش کے باعث رک گیا اور کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جبکہ تماشائیوں کو شیلٹر میں بھیج دیا گیا۔ یو ایس سیفٹی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل اس وقت روک دیا گیا جب طوفان سٹیڈیم سے آٹھ میل دور تھا۔
آسمانی بجلی بار بار گرنے کی وجہ سے میچ شروع ہونے سے پہلے لازمی 30 منٹ کے وقفے میں کئی بار توسیع کرنا پڑی جس کے بعد بالآخر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔
سعودی عرب نے پہلا گول ہاف ٹائم سے قبل کیا جب سلطان مندش نے پینٹلی ایریا کے اندر حریف دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے فائدہ اٹھایا۔
اس کے بعد 50ویں منٹ میں عبداللہ الحمدان نے اس برتری کو دوگنا کر دیا جبکہ اس کے بعد کپتان سالم الدوسری نے 88ویں منٹ میں اکیلے ہی گیند کو لے جا کر گول کیا۔

سعودی عرب کی نئے کوچ جورجیوس دونیس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پہلی جیت ہے (فوٹو: اے پی)

ایکواڈور سے 1-2 سے ہارنے کے بعد اس جیت نے سعودی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی عرب کا 9 جون کو سینیگال سے وارم اپ میچ ہوگا جس کے بعد سعودی ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز گروپ ایچ سے سپین، یوروگوئے اور کیپ ورڈی سے مقابلہ کر کے کرے گی۔

 

شیئر: