امریکہ کا ایران پر ہیلی کاپٹر گرانے کا الزام اور حملے، تہران کی جوابی کارروائی
امریکہ کا ایران پر ہیلی کاپٹر گرانے کا الزام اور حملے، تہران کی جوابی کارروائی
بدھ 10 جون 2026 6:40
امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد ایران پر فضائی حملے کیے ہیں جس پر ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت پر میزائل حملے گئے جس پر ان کے دفاعی نظام فعال ہو گئے جبکہ عمان میں ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
اس دعوے کو امریکی اور اردنی حکام نے تسلیم نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے عمان ساحل کے قریب اپانی ہیلی گرنے کے بعد ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ہیلی کاپٹر گرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر یو ایس سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’یہ حملے ایرانی جارحیت کا مناسب جواب ہوں گے۔‘
صدر ٹرمپ نے سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے ابھی فوج نے اطلاع دی ہے کہ کل رات ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔‘
ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں (فوٹو: اے پی)
ان کے مطابق ’واقعے میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔‘
صدر ٹرمپ کے اعلان اور اقدام نے اس امکانات کو مزید غیریقینی سے دو چار کر دیا ہے جس کی امید آٹھ اپریل کو اس وقت بندھی تھی جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو گئی تھی۔
بعدازاں اس جنگ بندی کو وسعت دی گئی اور ساتھ ہی مذاکرات کا سلسلہ بھی چلتے رہے اور اس بات کی امید پیدا ہو گئی تھی کہ جنگ کے مکمل خاتمے کی کوئی صورت نکل آئے گی۔
ایک روز قبل ہی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔‘
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ہر حملے اور دھمکی کا جواب دے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہر حملے کا جواب دیا جائے گا (فوٹو: اے پی)
انہوں نے امریکی حملے کے بعد ایکس پر ایک بیان میں لکھا کہ’میدان جنگ میں شکست کے باوجود امریکہ نے ہمارے عزم کو آزمانا چاہا، ہماری طاقتور فوج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب بھرپور جواب دے گی۔‘
ان کے مطابق ’اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔‘
اس نئی صورت حال نے امن معاہدے کے لیے ہونے والی کوششوں اور آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان کو دھندلا دیا ہے۔
ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے حوالے سے امریکہ کے فوجی حکام نے روئٹر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر عمان کے ساحل کے قریب گرا تھا جس کے پائلٹس کو تلاش کر کے بچا لیا گیا تھا۔