Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین: حج سیزن میں وقت کی پابندی کی شرح 98 فیصد رہی

1.16 ملین سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے ’سار‘ نے حج سیزن 2026 کے دوران حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے آپریشنل پلان کے کامیاب نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین ریلوے 5 ہزار 569 ٹرپس کے ذریعے 1.16 ملین سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی۔
اس سروس نے حجاج کی ہموار موومنٹ کو یقینی بنایا اور پورے حج سیزن کے دوران ریلوے نیٹ ورک سے منسلک مقامات کے درمیان ان کے سفر کو آسان بنایا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے کے سی ای او ڈاکٹر بشار المالک نے کہا کہ’ حج سیزن کے دوران ریلوے شیڈول پر سختی سے عمل کیا گیا، وقت کی پابندی کی شرح 98 فیصد سے زیادہ رہی، مصروف ترین ایام میں یومیہ ٹرپس کی تعداد 142 تک پہنچ گئی۔‘
’سعودی ریلوے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف اور ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز کو مزید ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔‘

واضح رہے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کا شمار دنیا بھر میں تیز ترین الیکڑک ٹرینوں میں کیا جاتا ہے، جس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
حرمین ریلوے مکہ مکرمہ سے براستہ جدہ ، ایئرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے ہوتی ہوئی مدینہ منورہ پہنتی ہے، ٹریک کی مجموعی لمبائی 453 کلومیٹر ہے۔

 

شیئر: