Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 10 ہزار 225 غیر قانونی تارکین گرفتار

989 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 10 ہزار 725 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 7 ہزار 989 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
ایس پی اے نے سنیچر کو وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا’ 4  سے 10 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 5 ہزار 899 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 84 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 742 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔‘
’غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 418 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 55 فیصد ایتھوپین، 43 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں مزید 34 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کر کے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
 سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 18 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

 

شیئر: