Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے کے لیے’سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ‘ کے شعبوں میں عالمی ایوارڈز

’سار‘ کو’رسک مینجمنٹ ٹیم آف دی ایئر‘ کے ایوراڈ سے بھی نوازا گیا (فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
سعودی ریلوے ’سار‘ نے سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ کے شعبے میں دو بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں، جو کمپنی کی کامیابی کے عکاس ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ’سار‘ کو ادارہ سیف 365 کی جانب سے سیفٹی سسٹم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے ’ایوارڈ آف ایکسیلنس‘ سے نوازا گیا۔
جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف رسک مینجمنٹ اینڈ سیفٹی ’آئی آئی آر ایس ایم‘ نے کمپنی کو ’رسک مینجمنٹ ٹیم آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ دیا۔
یہ ایوارڈز ادارہ جاری سلامتی اور بہتری کے حوالے سے جدید ڈیجیٹل سسٹم کی تشکیل اور خطرات کی پیشگی منصوبہ بندی کے بہترین عالمی طریقوں کے نفاذ میں ’سار‘ کی نمایاں کاوشوں کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔
مذکورہ کامیابیاں گزشتہ چند برسوں کے دوران کمپنی کی اس حکمتِ عملی کا تسلسل ہیں جس کے تحت سیفٹی کو بنیادی ستون بنایا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک ایسا ادارہ جاتی ماڈل اپنایا گیا جو انتظامی قیادت، ڈیٹا پر مبنی تجزیے، آپریشنل انٹیلی جنس اور مسلسل بہتری کے عمل کو مربوط کرتا ہے۔
خیال رہے ’سار‘ نے اپنے آپریشنل نظام میں سیفٹی کے تصور کو نئی جہت دیتے ہوئے مشترکہ ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دیا، ملازمین کو بااختیار بنایا اور سلامتی کو کارکردگی، پائیداری اور آپریشنل معیار کے ساتھ مربوط کیا۔

انتظامیہ نے آپریشنل گورننس کو مضبوط بنایا (فوٹو، ایس پی اے)

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے آپریشنل گورننس کو مزید مضبوط بنایا اور سلامتی کے کلچر اور آپریشنل رویوں کی جانچ کے لیے جدید ٹولز متعارف کرائے، جبکہ ڈیٹا سے حاصل ہونے والی معلومات کو فیصلہ سازی کے عمل میں موثر انداز سے استعمال کیا گیا۔
کمپنی نے ریلوے سیفٹی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسوں میں فعال شرکت کے ذریعے اپنی عالمی موجودگی بھی مستحکم کی، علاوہ ازیں ’سار‘ نے برطانیہ کے ریلوے سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز بورڈ ’آر ایس ایس بی‘ کی رکنیت بھی حاصل کی۔ 

شیئر: