Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کے شعبے میں 30 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

فیصلے کا مقصد مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ افرادی قوت نے وزارت بلدیات و ہاوسنگ کے تعاون سے انجینیئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کے تناسب کو 30 فیصد تک کر دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودائزیشن کے فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز منگل 30 جون 2026 سے کیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق ایسی نجی کمپنیوں یا ادارے پر ہوگا جہاں کام ملازمین کی تعداد 5 یا اس سے زیادہ ہے۔
جن پروفیشن میں 30 فیصد سعودی کارکنوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ان کے تعداد 45 ہے۔ آرکیٹیکٹ، پاور جنریشن انجینیئر، انڈسٹریل انجینیئر، الیکٹرانکس انجینیئر، وہیکل انجینئر، میرین انجینئر، سینیٹری انجینیئر، ٹیکنیکل پروڈکش انجینیئر، سائٹ ڈیزائن انجینیئر، آئل اینڈ گیس انجینیئر، ریسرچ اینڈ ڈیولمپنٹ انجینیئر اور ایروناٹیکل انجینیئ شامل ہیں جو سعودی کونسل آف انجینیئرنگ سے منظور شدہ ہوں۔
 وزارت افرادی قوت کے ریجنل اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو تیز کریں تاکہ سعودائزیش کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔
واضح رہے وزارت کی جانب سے فیصلے کا مقصد انجینیئرنگ کے شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

شیئر: