اداکارہ صحیفہ جبار خٹک مردانہ کرتا شلوار میں،’اتنے ویوز ملیں گے جتنے رونالڈو کو بھی نہیں ملتے‘
صحیفہ خٹک کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں (فوٹو: پاک شوبز)
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں اور اس کی وجہ ایک بار پھر ان کا نیا سٹائل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ان سٹائل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس بار ان کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ زیر بحث ہے جو انہوں نے شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے گاؤں میں ہیں۔
اس میں ان کے بال بوائے کٹ انداز کے ہیں جبکہ مردانہ کرتا شلوار بھی پہن رکھا ہے۔
انہوں نے کپیشن میں لکھا کہ ’اپنی جڑوں کے ساتھ جڑنا ایک خوبصورت حال احساس ہے، میں اس شہر میں گئی جہاں میں پیدا ہوئی تھی۔‘
وہ اپنے بارے میں لکھتی ہیں کہ وہ ایک ایسے انسان کے طور پر وہاں پہنچی ہیں جس نے دنیا کی نظر میں سب کچھ حاصل کیا اور ترقی کی۔
’لیکن جب میں خود سے سوال کرتی ہیں کہ تو مجھے عجیب سی بے حسی محسوس ہوتی ہے شاید اس لیے کہ کامیابی اس چیز کو نہیں بدلتی کہ آپ کہاں سے آئے ہیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ اس گرمی میں شوٹنگ ایک چیلنج ہے لیکن محبت، دعوتیں اور گرمجوش استقبال سب کچھ قابل برداشت بنا دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ صارفین ان سے اس گاؤں کا نام پوچھتے رہے کہ وہ کون سے علاقے میں ہے تاہم ان کی جانب سے کسی کو جواب نہیں دیا گیا۔
بلال اشعر نامی صارف نے صحیفہ خٹک کو اپنے گاؤں آنے کی دعوت ہوئے کہا کہ اگر وہ وہاں آ جائیں تو انہیں اتنے ویوز ملیں گے جتنے رونالڈو کو بھی نہیں ملتے۔
اسی طرح سنیا نام کے ہینڈل نے صارف نے پوچھا کہ آخر انہوں نے یہ مردانہ روپ کیوں دھارا ہے؟
ایک اور صارف نے ازراہ تفنن لکھا کہ ’بہن یہ تو میرے کپڑے ہیں کل چھت پر ڈالے تھے سُکھانے کے لیے۔‘

رابعہ 8045 نامی یوزر نے صحیفہ خٹک کو مشور دیا کہ ’ایک پگڑی کی کمی ہے باقی پرفیکٹ لُک ہے۔‘
اسی طرح اویس کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو حیران کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔
اس سے قبل بھی صحیفہ جبار خٹک چھوٹے بالوں والی ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت زیر بحث رہی ہے۔
صحیفہ خٹک بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ، مورے پیا اور بیٹی نام کے ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور ان کے کام کو کافی سراہا بھی گیا ہے۔
ان کے مردانہ انداز اپنانے اور لباس پہننے پر صارفین نے ان پر تنقید بھی کی ہے۔