بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے سکواڈز کا اعلان
عاقب جاوید شان مسعود کی کپتنان کے حوالے سے کہا کہ اس میں خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ رہے تھے (فائل فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
اتوار کو لاہور میں قومی سیلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا دونوں مواقع پر ٹیسٹ میچز میں بابر اعظم کپتانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین فارمیٹ ہیں اور دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ فارمیٹ کے لیے کس کھلاڑی کی پرفارمنس کیا ہے۔
عاقب جاوید شان مسعود کی کپتنان کے حوالے سے کہا کہ اس میں خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ رہے تھے ان کی اپنی کارکردگی اچھی رہی تاہم ٹیم کی مجموعی طور پر بہتر نہیں تھی۔
ان کے مطابق ’اب کوشش کی گئی ہے کہ تبدیلی لائی جائے تاہم رزلٹس بہتر ہوں۔‘
ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی جبکہ انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سکواڈ برائے ویسٹ انڈیز
بابر اعظم (کپتان) کے علاوہ سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہوں گے۔
انگلینڈ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ
عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل(فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں جبکہ کپتان بابراعظم ہوں گے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈ بلے باز سعود شکیل فٹنس کو کے مسائل کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 25 جولائی سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی۔ اسی طرح پاکستان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔سعود شکیل کو انگلینڈ سیریز کے لیے 17 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔