Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں ورلڈ فائرفائٹرز گیمز، سعودی عرب میزبانی کے لیے تیار

مقابلے میں سات ہزار سے زائد انڈسٹری پروفیشنلز، ایتھلیٹ اور وفود کی شمولیت متوقع ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب پانچ سے 13 نومبر تک الخبر میں 16ویں ورلڈ فائرفائٹرز گیمز کی میزبانی کرے گا جس کے بارے میں منتظمین کا اندازہ ہے کہ یہ ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق اس مقابلے میں سات ہزار سے زائد انڈسٹری پروفیشنلز، ایتھلیٹ اور وفود کی شمولیت متوقع ہے۔
منتظمین کے حالیہ بیان کے مطابق 70 سے زائد ممالک سے دو لاکھ سے زیادہ شائقین اور شرکا 56 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
ان گیمز کے سلسلے میں چھ سے آٹھ نومبر تک الخبر کے الظہران ایکسپو میں ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس کا نام ’فائر، سیفٹی اینڈ ہیلتھ اینڈ ویلنس‘ ہے۔
اس نمائش میں پیشہ وارانہ صحت اور سلامتی، جسمانی فٹنس کے پروگراموں، کارکردگی میں بہتری کے حل، ہیلتھ ٹیکنالوجی اور جدت اور غذائیت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ فائرفائٹرز کی مخصوص تربیت اور ان کی حفاظت کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
اس ایکسپو کے انتظام اور مکمل کرنے کی ذمہ داری اطالوی ایگزیبیشن گروپ عریبیہ کی ہے جو کے آئی ای جی مڈل ایسٹ کی ایک سبسڈری ہے۔
آئی ای جی کے سی ای او فرانسیسکو سینتا کہتے ہیں کہ یہ نمائش مختلف برینڈز، اداروں اور ایجادکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بنیادی مقصد فائرفائٹرز کی کارکردگی اور ان کی صحت کو بہتر بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
آئی ای جی کے چیف ایگزیکیٹیو کوراڈو ارتورو پیرابونی کہتے ہیں کہ ’ورلڈ فائر فائٹرز گیمز 2026 کے ساتھ آئی ای جی عریبیہ کی یہ شراکت داری اطالوی ایگزیبیشن گروپ کے عالمی سطح پر پھیلنے اور حکمت عملی کی حامل اہم مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘

 

شیئر: