Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 14 جون سے ’انٹر پرینیور شپ ویک‘ کی میزبانی کرے گا

یہ ویک کئی شہروں میں ایس ایم ای سپورٹ سینٹرز میں منعقد ہوگا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز جنرل اتھارٹی نے نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے اشتراک سے سوشل انٹر پرینیور شپ ویک کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 14 سے 18 جون تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد سوشل انٹرپرینیورشپ کی اہمیت، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو با اختیار بنانے، ان کی ترقی اور پائیداری کو بڑھانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ ایونٹ کاروباری افراد کو سوشل انویسٹمنٹ کے مواقع اور اس شعبے  میں  سپیشلائزڈ پارٹنر شپس سے منسلک کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔
پبلک، پرائیویٹ اور نان پرافٹ سیکٹر سے 44 ادارے اس میں شرکت کریں گے، ساتھ ہی سوشل انویسٹمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سپورٹنگ آرگنائزیشن بھی شریک ہوں گی۔
یہ ویک، ریاض، مدینہ، جدہ، الخبر اور عسیر میں ایس ایم ای سپورٹ سینٹرز میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں آٹھ سے زیادہ اہم سیشنز، پچاس بزنس میٹنگز، مشاورتی سیشنز اور نمائش شامل ہے۔ سرکاری حکام اور ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

 

شیئر: