Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا آغاز پانچ اگست سے

یہ نیلامی دنیا بھر کے فالکنز کے لیے ایک پر کشش منزل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تحت ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں منعقد کیا جا ئے گا۔ یہ نیشنل سینٹر کا پہلا ایونٹ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 اگست کو ہوگا جو 25 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔
اس سال نیلامی میں مقامی اور بین الاقوامی فالکن فارمز، فالکن ایکویپمنٹ اور سپلائیز اور فالکنز آف دی فیوچر پویلین آفر کیے جائیں گے۔ انٹر ایکٹیو ڈسپلے کے علاوہ نیلامی کے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست بولی لگائی جا سکے گی۔
یہ نیلامی دنیا بھر کے فالکنز کے لیے ایک پر کشش منزل کی نمائندگی کرتی ہے۔ فالکنز اور وزیٹرز کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایلیٹ فالکنز بریڈز کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر یہ ایونٹ ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے، جو نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔

بین الاقوامی نیلامی کے علاوہ نیشنل سیٹنر یکم سے 10 اکتوبر تک انٹرنیشنل سعودی فالکن اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن سمیت مختلف ایونٹس کا اہتمام کرے گا۔ الملوح ریس 4 سے 6 اکتوبر، نیشنل فالکن سینٹر کی نیلامی یکم سے 30 نومبر تک ہوگی جبکہ کنگ عبد العزیز فالکنری فیسٹیول 17 سے 30 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔

 

شیئر: