Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربک لینگویج کنسلٹنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے مفت مشاورتی خدمات

اکیڈمی کی ان کوششوں کا مقصد عربی کو فروغ دینا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج نے دو ماہ کے دوران اپنے لینگویج کنسلٹنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے 11 ہزار 249 مفت مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں۔
یہ اکیڈمی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد عربی کو فروغ دینا، افراد اور اداروں کے لسانی سوالات کے قابل اعتماد جوابات فراہم کرنا ہے۔
اس پلیٹ فارم کو مئی 2022 میں آغاز کے بعد سے عربی زبان کے ریسرچرز، ایکسپرٹ اور ٹرانسلیشن ایکسپرٹ کی ایک ٹیم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
اس سے درست، قابل اعتماد جوابات کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے جو افراد، حکومتی اداروں اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
پلیٹ فارم پر اب تک تین لاکھ 7 ہزار919 سے زائد وزیٹرز کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ 174 سے زائد ممالک کے صارفین نے خدمات سے فائدہ اٹھایا، جو عربی زبان میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
مشاورت کے لیے لینگویج کنسلٹنٹ پلیٹ فارم تک اس کی ویب سائٹ یا توکلنا ایپ کے ذریعے رسائی حاصل کرکے درخواست دی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: