پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مئی 2027 میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سیریز کا آغاز 15 مئی 2027 کو ساؤتھمپٹن میں ہو گا جبکہ آخری ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
سیریز کا دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز اور چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پانچ میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔
ورلڈ کپ آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔
Pakistan to tour England for five ODIs in 2027
Details here ➡️ https://t.co/pXPRSD8P9G#ENGvPAK pic.twitter.com/cW2z2aCSmC
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026











