Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے وابستہ عراقی ملیشیا کے ڈرون حملے، سعودی عرب کی مذمت

مملکت نے اپنی سلامتی ور خود مختاری کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے عراق میں موجود ایران سے وابستہ ملیشیا کی جانب سے مملکت کو نشانہ بنائے جانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب نے اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقف کو بھی دُہرایا کہ سعودی عرب کو حملہ آوروں کو روکنے اور جارحیت کے ذرائع کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
بیان میں عراقی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ وہ اپنی سر زمین کو اس طرح کی دشمنانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری  اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی فضائی دفاع نے کئی ڈرونز کو تباہ کر دیا، جن کا ہدف مشرقی علاقے اور ریاض میں واقع تیل کی تنصیبات تھیں۔
 سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو بتایا ’یہ ڈرونز عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے داغے گئے تھے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا ’سعودی عرب کو اپنے دفاع اور اپنی صلاحیتوں کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، اور وہ مناسب وقت اور مناسب مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘

 

شیئر: