Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز 2026: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مینز جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامیابی سمیٹتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعرات کو گلاسگو کے سکاٹسٹون سٹیڈیم میں ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کا جیولن تھرو پھینک کر اگلے راؤنڈ کے کے لیے کوالیفائی کیا۔
ارشد ندیم اگرچہ براہِ راست کوالیفکیشن کے لیے مقررہ 84 میٹر کی حد عبور نہ کر سکے، تاہم مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ 12 ایتھلیٹس میں شامل ہو کر وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
کوالیفائنگ مرحلے میں سری لنکا کے رومیش پتھیراجے نے 82.84 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 81.29 میٹر کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈاؤ سمتھ 80.64 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ارشد ندیم کے روایتی حریف انڈیا سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے 79.61 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں اولمپک چیمپئنز اب ایک بار پھر کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں طلائی تمغے کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
کوالیفائنگ مرحلے کے اختتام پر مجموعی طور پر 12 بہترین ایتھلیٹس نے فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ مردوں کے جیولن تھرو کا فیصلہ کن مقابلہ یکم اگست کو گلاسگو کے سکاٹسٹون سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کی نظریں ایک بار پھر ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی دلچسپ رقابت پر مرکوز ہوں گی۔

شیئر: