Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دارالحکومت ریاض گلوبل کوالٹی آف لائف انڈیکس میں شامل

گلوبل کوالٹی آف لائف انڈیکس ایک جامع سائنسی پیمانے کا ٹول ہے( فوٹو ایس پی اے)
کوالٹی آف لائف پروگرام سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض نے گلوبل کوالٹی آف لائف انڈیکس میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہ سینٹر اور اقوام متحدہ کے انسانی بستیوں کے پروگرام کے اشتراک سے شروع کیے جانے والا عالمی اقدام ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انڈیکس میں ریاض کی شمولیت، رائل کمیشن برائے ریاض، ریجنل میونسپلٹی اور کوالٹی آف لائف پروگرام سینٹر کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد معیار زندگی کے حوالے سے دنیا کے بہترین شہروں میں ریاض کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے، یہ ایسے یکساں پیمانے مقرر کرنا ہے جن کی مدد سے دنیا بھر کے شہر صحت، بہبود، شہری ماحول اور اقتصادی و سماجی مواقع کے شعبوں میں اپنی کارکردگی کا موثر انداز میں جائزہ لے سکیں۔
گلوبل کوالٹی آف لائف انڈیکس ایک جامع سائنسی پیمانے کا ٹول ہے، جس کا مقصد شہری انتظامیہ اور پالیسی سازوں کو رہائشیوں کے معیارِ زندگی میں بہتری کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے مختلف معیارکا نظام مقرر کیا گیا ہے جن میں رہائش، ٹرانسپورٹیشن، عوامی خدمات، سرسبز مقامات، امن و امان، ذہنی و جسمانی صحت و دیگر عوامی شعبے شامل ہیں۔

ریاض کی انڈیکس میں شمولیت شہری منصوبہ بندی اور شہر کی ترقی میں بہترین عالمی طریقوں کو اپنانے کے عزم کی عکاس ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے جس کا مقصد ریاض کو رہنے، کام کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے دنیا کے پُرکشش شہروں میں شامل کرنا ہے۔

 

شیئر: