ریاض: انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کی تیاریاں مکمل، بدھ سے آغاز
بین الاقوامی سطح پر یہ ایونٹ ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تحت ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ کا آغاز بدھ 5 اگست سے ریاض میں ہو رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے شمال میں ملہم میں واقع سینٹر کے ہیڈ کوارٹر میں یہ نیلامی 25 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔
کابینہ کی جانب سے سعودی نیشنل سیٹنر کی تنظیم نو کے بعد منعقد کیے جانے والا یہ پہلا ایونٹ ہے، اس کا مقصد شراکت داری کا فروغ اور فالکنری کے ایک اہم مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔
نیشنل سینٹر نے مقامی اور بین الاقوامی بریڈنگ فارمز کے لیے پویلین، نیلامی کے لیے مرکزی پلیٹ فارم اور فالکنری ایکویپمنٹ کی نمائش کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔
امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سپین، بیلجیئم، پرتگال، جرمنی، فرانس، سلوانیا، پولینڈ، روس، جمہوریہ چیک، کوریا، متحدہ عرب امارات، بحرین، آسٹریا، ہالینڈ، رومانیہ اور آئر لینڈ سے بین الاقوامی بریڈرز فارمز سے شرکا اور نیلامی کے لیے فالکنز کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
یہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی فالکنرز، خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اکھٹا کرتا ہے، جس سے مارکیٹنگ، مہارت کے تبادلے اور مملکت میں فالکنزری سیکٹر کی مسلسل ترقی میں مدد کے مواقع بڑھتے ہیں۔
یہ ایونٹ فالکنز اور وزیٹرز کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایلیٹ فالکنز بریڈز کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
گزشتہ ایڈیشن میں 19 سعودی فارمز سمیت 23 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 67 بریڈنگ فارمز نے شرکت کی مجموعی طور پر 13 ارب ریال مالیت کے ایک ہزار 103 فالکنز فروخت کیے گئے۔
بین الاقوامی سطح پر یہ ایونٹ ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے، جو نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل سینٹر یکم سے 10 اکتوبر تک انٹرنیشنل سعودی فالکن اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن سمیت مختلف ایونٹس کا اہتمام کرے گا۔
الملوح ریس 4 سے 6 اکتوبر، نیشنل فالکن سینٹر کی نیلامی یکم سے 30 نومبر تک ہوگی جبکہ کنگ عبد العزیز فالکنری فیسٹیول 17 سے 30 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔
