Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اکنامک فورم کا 12 واں ایڈیشن اکتوبر میں ہوگا

سرکاری اور بجی شعبے کے ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی( فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض اکنامک فورم کا 12 واں ایڈیشن ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 12 سے 14 اکتوبر 2026 کو منعقد ہو رہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فورم میں متعدد وزرا، سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین اقتصادی ماہرین اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔
ریاض چیمبر کے چیئرمین انجینیئر عبداللہ العیبکان نے فورم کی مسلسل سرپرستی پر سعودی قیادت کی ستائش کی، انہوں نے اسے مملکت کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’فورم اپنی سٹڈیز کی تیاری میں ایک سائنسی طریقہ کار کو اپناتا ہے، جس کی شروعات قومی معیشت کو درپیش ترجیحی مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی سے ہوتی ہیں۔‘
ماہرین، سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپس فیلڈ سٹیڈیز اور سائنسی تجزیے کرتے ہیں، جو ڈیٹا، انڈیکیٹرز اور بہترین بین الاقوامی طریقوں پر مبنی ہوتے ہیں۔
ان نتائج پر فورم کے سیشنز کے دوران تبادلہ خیال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں بہتر بنانے کے ساتھ عملی، قابلِ عمل سفارشات تیار کی جا سکیں۔
 ​ریاض اکنامک فورم کے 12 واں ایڈیشن میں سامنے آنے والی سٹڈیز اور سفارشات کی مدد سے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور قومی معیشت کی کارکردگی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 

شیئر: