Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزے، پہاڑ اور دھند کے سحر نے عسیر آنے والے سیاحوں کو اپنا اسیر بنا لیا

عسیر ریجن کے علاقے بللسمر کے پہاڑی مقامات پر گھنے عرعر درختوں کے جنگلات، بادلوں سے ڈھکی ہوئی بلند و بالا پہاڑ کی چوٹیاں اور دلکش قدرتی مناظر نمایاں سیاحتی و قدرتی مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔
ایس پی اے نے بللسمر کے دلفریف پہاڑی سلسلوں پر پھیلے ہوئے گھنے جنگلات کی عکاسی کی ہے، جہاں گھنے بادلوں میں گھرے عرعر کے درخت انتہائی دلکش مناظر پیش کرتے ہیں۔
سانپ کی طرح بل کھاتی ہوئی سڑکیں ان جنگلات کے درمیان سے گزرتی ہیں جو علاقے کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کو انتہائی منفرد بناتی ہیں۔
گھنے بادل کبھی پہاڑی چوٹیوں کو ڈھانپتے دکھائی دیتے ہیں اور کبھی وادیوں اور ڈھلوانوں کے درمیان اتر آتے ہیں جبکہ بعض چوٹیاں بادلوں سے بلند دکھائی دیتی ہیں اور کچھ دھند میں چھپ جاتی ہیں۔ ہوا کی حرکت کے ساتھ یہ مناظر دن بھر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
علاقے میں موجود عرعر کے پرانے اور گھنے درخت پہاڑی ڈھلوانوں، چٹانی علاقوں اور سیڑھی دار زرعی کھیتوں کے ساتھ انتہائی دلکش مناظر تخلیق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
’شعف بللسمر‘ کی یہ دلکشی، موسم اور بادلوں سے ڈھکی پہاڑیاں اسے سیاحوں، سیر و تفریح کے لیے آنے والوں اور قدرتی مناظر کی عکاسی کرنے والے فوٹوگرافروں کے علاوہ فطرت کے دلداہ افراد کے لیے مثالی مقام میں بدل کر رکھ دیتی ہیں۔

گھنا سبزہ اور بلند و بالا عرعر کے درخت، ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے عسیر ریجن کا یہ علاقہ اپنے فطری حسن کے باعث انتہائی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔

شیئر: