Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن جاری

ٹرافی میں 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھی ہوئی، 9 کلو گرام خالص چاندی استعمال کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی انتظامیہ نے ٹرافی کا ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیجیٹل گیمنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔
یہ ٹرافی مشہور برطانوی ادارہ Thomas Lyte کے ساتھ فنّی تعاون کے تحت تیار کی گئی ہے، جو ایف اے کپ اور عالمی رگبی کپ جیسے معروف کھیلوں کے ٹرافی ڈیزائن اور دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے۔
ٹرافی کو مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جس میں 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھی ہوئی 9 کلو گرام خالص چاندی استعمال کی گئی ہے، اور اس کی لمبائی 60 سینٹی میٹر ہے۔ یہ ڈیزائن شان و شوکت اور تخلیقی نفاست کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
ٹرافی کا مرکزی خاکہ ایک جدید جیومیٹریائی انداز میں بنی سعودی کھجور کو ظاہر کرتا ہے جو مملکت کی قومی ثقافت کی علامت ہے جبکہ اس کے اوپر ایک زمین کی مانند گولہ نصب ہے جو اس عالمی ایونٹ کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹرافی کے ہینڈلز کمپیوٹر کی تاروں سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں جو ٹیکنالوجی اور اختراع کی علامت ہیں، یعنی ای اسپورٹس کا جوہر۔
ڈیزائن میں مختلف اقسام کی گیمز جیسے فائرنگ گیمز، اسٹریٹیجک گیمز اور اسپورٹس گیمز کی علامات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مقابلے کی وسعت اور تنوع کو ظاہر کیا جا سکے۔
ٹرافی میں جدید LED لائٹس نصب کی گئی ہیں جو جیت کے وقت خودکار طور پر روشن ہو جاتی ہیں اور اسے ایک جدید اور شاندار پہچان دیتی ہیں۔
یہ ٹرافی اس ورلڈ کپ کی روح کی نمائندگی کرتی ہے جو مستقبل کے تصور سے جڑی ہے اور سعودی ورثے کو تکنیکی جدت سے جوڑتی ہے تاکہ مملکت کو گیمنگ اور ای اسپورٹس کی عالمی قیادت میں ایک ممتاز مقام دلایا جا سکے۔

شیئر: