Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن سے ایک ہزار 367 دھماکہ خیز ڈیوائسز کلیئر

اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 778 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 367 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 275 ناکارہ یا پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 73 اینٹی ٹینک، 13 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 6 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 778 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔
سعودی عرب، مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد سویلین سیفٹی کو بڑھانا، یمنی عوام کو محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

 

شیئر: