15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس: وزارت مذہبی امور
پاکستان کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان حج مشن نے نئی سعودی ہدایات پر مبنی خط جاری کر دیا۔
نئے خط کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بھی سعودی عرب روانہ ہو سکیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 12 سال عمر کی حد والی پرانی پالیسی برقرار رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے جس کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سابقہ پالیسی کے مطابق 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل تھے لیکن بعد میں اسے تبدیل کرکے عمر کی حد 15 سال کر دی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔
